لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری جہلم شہر پاکستان کے شیڈول پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دورانِ شیڈول کھائی کوٹلی جہلم میں محمد عمران اسلم منہاس بن حاجی محمد اسلم کے گھر پر آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مختلف شخصیات سے ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دورانِ تربیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو توبہ اور تجدید ِایمان کے ساتھ ساتھ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعےسلسلۂ عطاریہ قادریہ میں داخل کیا۔

بعدازاں حاضرین کے مرحومین کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا و فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)