سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ملک محمد عمر فاروق ملک مبشرشہزاد کوآرڈینیٹر پی پی 106 و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سدھار منڈی  چیف آفیسر کارپوریشن ڈجکوٹ ظفر اقبال چٹھہ نے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک محمد عمر فاروق نے بعد شجر کاری اپنے آفس میں دعوت اسلامی کے 41 سال مکمل ہونے پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے اور خدمات دعوت اسلامی کو بہت اچھے انداز میں بیان کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


28اگست 2022ء کو راولپنڈی میں ذمہ داران نے نورالامین مینگل ، کمشنر طاہر فاروق ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی ایس پی ظفر شکیل ، انسپکٹر جہانزیب ، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ عبد الحمید و دیگر سے ملاقات کی اور پولیس لائن راولپنڈی و کمشنر راولپنڈی آفس میں شجرکاری کی ۔

اس کے علاوہ مدنی چینل کی ریکارڈنگ کابھی سلسلہ ہوا اور مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات راولپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں کورنگی میں شعبہ ایف جی آر ایف  کے تحت سیلاب متاثرین کیمپ کا ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ڈی ایس پی جاوید یوسفزئی ، ایس ایس او زاہد لودھی ، ڈائریکٹرصولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹرپارک وقاص سومرو ، ایکس سی این بہروز خان اور دیگر افسران نے وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں ڈسکہ میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں سابقہ چیئرمین بلدیہ چوہدری عاطف پاشی ، سابق ایم پی اے اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ذوالفقار سیالوی نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بلڈ کیمپ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری بھی موجود تھے جن سے شخصیات نے ملاقات کی اور ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر FGRF کے تحت امدادی کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔

اسی سلسلے میں اسلام آباد جی 11 میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت بارشوں و سیلاب سے متأثر لوگوں کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف ، اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


25اگست 2022ء کو لودہراں میں ڈی پی او کاشف اسلم سے ذمہ داران نے ملاقات کی  اور انہیں ”ڈی پی او “ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔

اسلامی بھائیوں نے دعوے اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ا میراہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری کی کتابیں تحائف میں دیں جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


خوشحال اور خوشگوار ماحول بنانے کے لئے شجرکاری  اہم ناگزیر ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار ایم این اے چوہدری حسام علی، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری اکبر علی وڑائچ اور ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال گوجرہ ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کی اور تحصیل ہسپتال گوجرہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور اس موقع پر دعا بھی کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


25 اگست 2022ء کو لودہراں میں ڈپٹی کمشنر  رائے یاسر حسین بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔اس ملاقات میں ماہِ ربیع النور میں ہو نے والے میلاد وجلوس کے انتظامی معاملات پر میٹنگ ہوئی ۔

اس موقع پر MPA پیرعامراقبال شاہ سےبھی ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


ان دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران شوری حاجی عمران عطاری   پنجاب کے مختلف شہروں کادورہ کیا ، اسی سلسلے میں 24 اگست 2022ء کو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شوری نے حاضرین کی دینی و اخلاقی تربیت کی ، اجتماع کے اختتام پر شخصیات و دیگر عاشقان رسول نے نگران شوری سے ملاقات و مصافحہ کیا اور انہیں تحائف پیش کئے ۔

اجتماع میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ایس ایس پی فیصل اکرم ، ایس پی عمران ملک، ڈی ایس پی نوید اکمل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان رانا عرفان، ڈاکٹر عدنان اسٹنٹ پروفیسر، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پنجاب عاصم جاوید، ایڈوائزر ٹو سی ایم اوقاف پنجاب رفاقت گیلانی، چیف ایگزیکٹیو اخوت پاکستان ڈاکٹر امجد ثاقب، ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب رانا ارشد اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو اوقاف احمد افنان شامل تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران  نے پنڈی بھٹیاں میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شجرکاری مہم اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسلامی بھائیوں نے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ رانا اقبال خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد اسامہ، چیف آفیسر زبیر وٹو اور ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری اخلاق گجرسے ملاقات کی ۔ جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ  میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے لگنے والے بلڈ کیمپ میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


26 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ  کے افسران سے ملاقات کی ، جس میں انجینئر آغا خالد مجتبیٰ(secretary excise & taxation depart) ، عبد الرشید بروہی (deputy secretary local government depart) اور ہوم سیکریٹری آفس کے لوگ شامل تھے۔

اس ملاقات میں سیکریٹری افسران کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ربیع الاول کے مدنی مذاکروں اور اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کرنےکی درخواستیں دیں جس پر انہوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)