خوشحال اور خوشگوار ماحول بنانے کے لئے شجرکاری  اہم ناگزیر ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار ایم این اے چوہدری حسام علی، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری اکبر علی وڑائچ اور ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال گوجرہ ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کی اور تحصیل ہسپتال گوجرہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور اس موقع پر دعا بھی کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


25 اگست 2022ء کو لودہراں میں ڈپٹی کمشنر  رائے یاسر حسین بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔اس ملاقات میں ماہِ ربیع النور میں ہو نے والے میلاد وجلوس کے انتظامی معاملات پر میٹنگ ہوئی ۔

اس موقع پر MPA پیرعامراقبال شاہ سےبھی ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


ان دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران شوری حاجی عمران عطاری   پنجاب کے مختلف شہروں کادورہ کیا ، اسی سلسلے میں 24 اگست 2022ء کو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شوری نے حاضرین کی دینی و اخلاقی تربیت کی ، اجتماع کے اختتام پر شخصیات و دیگر عاشقان رسول نے نگران شوری سے ملاقات و مصافحہ کیا اور انہیں تحائف پیش کئے ۔

اجتماع میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ایس ایس پی فیصل اکرم ، ایس پی عمران ملک، ڈی ایس پی نوید اکمل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان رانا عرفان، ڈاکٹر عدنان اسٹنٹ پروفیسر، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پنجاب عاصم جاوید، ایڈوائزر ٹو سی ایم اوقاف پنجاب رفاقت گیلانی، چیف ایگزیکٹیو اخوت پاکستان ڈاکٹر امجد ثاقب، ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب رانا ارشد اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو اوقاف احمد افنان شامل تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران  نے پنڈی بھٹیاں میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شجرکاری مہم اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسلامی بھائیوں نے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ رانا اقبال خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد اسامہ، چیف آفیسر زبیر وٹو اور ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری اخلاق گجرسے ملاقات کی ۔ جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ  میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے لگنے والے بلڈ کیمپ میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


26 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ  کے افسران سے ملاقات کی ، جس میں انجینئر آغا خالد مجتبیٰ(secretary excise & taxation depart) ، عبد الرشید بروہی (deputy secretary local government depart) اور ہوم سیکریٹری آفس کے لوگ شامل تھے۔

اس ملاقات میں سیکریٹری افسران کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ربیع الاول کے مدنی مذاکروں اور اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کرنےکی درخواستیں دیں جس پر انہوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز پاکستان کے شہر سرگودھا میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ایکس ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار سیان کے ماموں محمد شریف سیان  اور چودھری محمد اقبال گجر کے ڈیرہ پر ملاقات کی اور انسانی فلاح وبہبود کے لئے ساتھ ملکرپودے لگائے۔دعوت اسلامی کے اس نیک اقدام پر انہوں نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران محمد آصف عطاری ، حاجی محمد اللہ رکھا ، ڈاکٹر محمد آفتاب ،محمد ذوالفقار، محمد عبد السلام، محمد عثمان عطاری، محمد شکیل قادری، محمد اعظم عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری ، ڈسٹرکٹ ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ میں وقار احمد عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ اپر دیر کے ڈی پی او طارق سہیل مروت سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ آخر میں انہیں مکتبہ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: وقار احمد مدنی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


24 اگست 2022ء  کو کورنگی ٹاؤن مشاورت کے ذمہ داران نے ڈی ایم سی کورنگی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے صولڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ہفتہ وار اجتماع رضائے مصطفے مسجد کورنگی کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی نیز k.m.c بلڈنگ میں دعوت اسلامی کے تحت مسجد دیار رضا میں مدرسہ المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سےگفتگو ہوئی جس پر افسران نے خود مدرسہ بالغان پڑھنے اور لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نیکی کی دعوت کے سلسلے میں ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی یونس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل عرفان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل راشد خان اور ان کے دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بنوں میں کمشنر مطیع اللہ ،MS ڈی ایچ کیو ہسپتال بسم اللہ جان اور سیکرٹری نوراللہ امین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے FGRF پلانٹیشن کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل پیش کئے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 اگست 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ڈسٹرکٹ کورنگی میں بہروز خان سے ملاقات ہوئی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ماڈل کالونی کے شیڈول کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ یاسین خان، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز احمد اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سےملاقات کی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون میں ایف جی آر ایف کے ذمہ دار محمد فیضان عطاری کو شجرکاری کرنے کے حوالے سے جگہ کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت حافظ آباد میں  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں بالخصوص شجرکاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر فاروق وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیسر تنویر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عثمان چیمہ، چیف آفیسر ایم سی شاہد فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں اپنے اپنے دفاتر میں شجرکاری کرنے کا ذہن دیا جبکہ ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)