پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیالکوٹ میں شجرکاری مناتے ہوئے آر ٹی ایس ڈسٹرکٹ انچارج ظفر شاہد کےہمراہ کر ڈیووں
اڈے اور بلال گنج اڈے پر کم و بیش 45 سے زائد پودے لگائے۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں ذمہ دار ان نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد
ضیاء سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رنگپورہ میں لگنے والے بلڈ کیمپ کا وزٹ کرنے کی دعوت
پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودہ لگانا ہے درخت بنانا
ہے پر عمل کرتے ہوئے 22 اگست 2022ء بروز پیر کراچی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں
شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف افسران (ڈی جی
ضمیر احمد کھوسو، ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ساجد چانڈیو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد
طاہر) کی شرکت رہی۔
اسلامی بھائیوں نے پودے لگاکر اس مہم کا آغاز
کیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی جبکہ ڈی۔جی
اور ڈائریکٹر نے مدنی چینل کوتأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہورمیں قائم چند سرکاری اداروں میں شجرکاری مہم کا اہتمام، افسران کی شرکت
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے چندسرکاری اداروں میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ
داران سمیت ایس ایچ او غازی آباد چوہدری تنویر، انویسٹی گیشن افسر صابر، ایس ایچ
او صدر کینٹ نعیم باجوہ، ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی کینٹ طارق الیاس کیانی، ایس ایچ
او ہربنس پورہ صغیر احمد، انویسٹی گیشن انچارج اظہر، ایس ایچ او مصطفٰی آباد اختر
حسین اور انویسٹی گیشن انچارج عاصم نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کے ہمراہ پودے
لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور افسران کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایڈمنسٹریٹر
آفس کورنگی کا رھا میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو ودیگر
اسٹاف سے ملاقاتیں
19اگست
2022ء کو ذمہ
داران دعوت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر آفس کورنگی کا رھا میونسپل
کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو، ڈائریکٹر
صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر، ڈائریکٹر فنانس زوہیب شاہ اور ڈائریکٹر پارکنگ
اویس خان ودیگر اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ۔
ماہنامہ فیضان مدینہ ورسائل پیش کئے اور فیضان مدینہ وزٹ کی
دعوت پیش کی نیز ایم اےصاحب کو ڈائی لیس کے روحانی علاج کے حوالے سے تعویذات عطاریہ
و وظائف پیش کئے ۔ (رپورٹ: غلام
محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گوجرانوالہ
میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر بٹ
سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات
پچھلے
دنوں شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ڈویژن گوجرانوالہ میں ذمہ داران دعوت اسلامی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد
شبیر بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خرم
شہزاد بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد عباس مانگھٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد کامران مشتاق، ناظر ڈی سی آفس شیخ عبدالجبار، چیئرمین سندس فاونڈیشن حاجی
محمد سرفراز ، چیئرمین سٹی ٹور بس محمد سعید اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں شعبہ ایف، جی ،آر، ایف کی کاوشوں
سے آگاہ کیا اور ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: محمد
احسان عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامع
مسجد فیضانِ غوث اعظم حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں شجر کاری تقریب کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ F.G.R.F
کے تحت پاکستان بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے اور ملکی آب ہوا کی
بہتری اور موسمی تبدیلیوں کی روک تھام کے لئے لاکھوں پودے لگانے کا عزم ہے اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی واربرٹن کی طرف سے 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے۔
اسی
سلسلے میں 19 اگست 2022ء بروز
جمعۃ المبارک بعد نماز عصر جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم حسن کالونی بائی
پاس واربرٹن میں شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ کے طلبائے کرام و اساتذہ عظام سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
شجر
کاری تقریب کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ ہوا ۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر
اقبال عطاری نے انچارج انویسٹیگیشن تھانہ
واربرٹن ممتاز اجمل، میاں اخلاق، امیر سنی علما کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، صدر واربرٹن
پریس کلب شیخ ذیشان مجید ، جوائنٹ سیکرٹری
آصف گِل وسماجی کارکن مہر اشعر اور دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ پودے لگائے ۔
اس
موقع پر ملکی امن و سلامتی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے بعد عاشقانِ
رسول کے لئے لنگر غوثیہ کا اہتمام کیا گیا اور مفت پودے بھی
تقسیم کئے گئے ۔
رپوٹ کے مطابق دعوتِ اسلامی واربرٹن کی
جانب سے تقریباً ساڑھے چار ہزار پودے لگادیئے گئے ہیں اور مزید 4 ہزار پودے منگوا کر عاشقانِ
رسول میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔(رپورٹ: دعوتِ اسلامی واربرٹن،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
میونسپل کارپوریشن کے ممبر میر حبیب الرحمٰن رند کا سبی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کا وزٹ
پچھلے دنوں رند قومی اتحاد کے مرکزی، قبائلی، سیاسی
و سماجی رہنما اور میونسپل کارپوریشن
کے ممبر میر حبیب الرحمٰن رند نے سبی میں قائم دعوت ِاسلامی کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان محمد وقار عطاری نے ڈویژن نگران
سبی حاجی غلام حیدر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری کے ہمراہ میر حبیب الرحمٰن رند سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات بالخصوص موجودہ سیلابی صورتحال میں شعبہ FGRF کی
بلوچستان میں خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس کو میر حبیب الرحمن رند نے سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگران
شوریٰ حاجی عمران عطاری دامت برکاتہم العالیہ کے جدول کی سیکیورٹی
کے لئے پولیس مجلس کے ذمہ داران کی ایس پی
ماڈل ٹاؤن سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ
دار دعوت اسلامی نے ان
کو فیضان مدینہ کاہنہ نو وزٹ کی دعوت دی ۔ مزید پولیس اسٹیشن کاہنہ میں ایس ایچ او اور محرر سے
ملاقات ہوئی ۔ تفصلات کے مطابق ڈیمانڈ نفری بنانے کے ساتھ ساتھ پروگرام کے لئے جن چیزوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے اس پر کلام ہوا اور ان کی تحریری رپورٹ بنائی گئی ۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پولیس مجلس پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سبی میں وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری نے بلوچستان میں سبی کے جیل سپرینڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ سے ملاقات
کی۔
وقار
عطاری نے سپرینڈنٹ عبداللہ خان کو دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے
سے بتایا نیز دوران گفتگو جیل میں قیدیوں کو دینی
تعلیم دینے کے لئے مدرسہ لگانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے
مشاورت اور اجازت کے بعد معلم اسلامی بھائی تھانے میں جاکر قیدیوں کو دینی
اور اخلاقی تعلیم سے آرستہ کریں گے۔(رپورٹ: وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ذمہ داران دعوت اسلامی نے آر پی او ملتان ڈویژن رفعت مختار راجہ، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر وڑائچ،ایس ایس پی RIB
ملتان ڈویژن راؤ محمد نعیم شاہدسے تفصیلی ملاقاتاتیں کیں۔
دوران ملاقات آر پی او اور سی پی او کو سینئر رینک میں
پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی نیز
انہیں دعوت اسلامی کے تنظیمی سیٹ اپ کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ دنوں میں ملتان میں منعقد ہونے والے نگران شوریٰ
کے مدنی حلقے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کی نیت کی۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ
پنجاب قاری اقبال
عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
20 اگست 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کےتحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ایس
ایس پی آ فس کورنگی کا شیڈول رہا جہاں
انہوں نے مختلف آفیسرز سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے ڈی آئی بی برانچ کے انچارج عبدالماجد انور، ٹو
ایس پی آفس کے نسیمِ خان اور عبدالماجد خان سمیت اسٹاف کے دیگر عملے کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس
پی ٹریفک کے دفتر میں ایس ایس پی ریڈر اشرف سے بھی ملاقات کی اور تمام افسران کو
دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا نیز انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے
تحت پسرور میں ذمہ داران نے گورنمنٹ اداروں کے مختلف افسران (جن میں اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر محمد یوسف، ڈی ایس پی ملک عامر، ایس ایچ
او تھانہ سٹی جہانزیب خان، ڈپٹی کمشنر میثم عباس سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسامہ،
ڈی ایس پی صدر رانا ندیم طارق اور ڈی ایس
پی لیگل رانا شہباز شامل تھے) سے
ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے افسران کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکرتے ہوئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami