20 اگست 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ایس ایس پی آ فس کورنگی کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے مختلف آفیسرز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے ڈی آئی بی برانچ کے انچارج عبدالماجد انور، ٹو ایس پی آفس کے نسیمِ خان اور عبدالماجد خان سمیت اسٹاف کے دیگر عملے کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر میں ایس ایس پی ریڈر اشرف سے بھی ملاقات کی اور تمام افسران کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)