پچھلے دنوں رند قومی اتحاد کے مرکزی، قبائلی، سیاسی و سماجی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کے ممبر میر حبیب الرحمٰن رند نے سبی میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری کے ہمراہ میر حبیب الرحمٰن رند سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص موجودہ سیلابی صورتحال میں شعبہ FGRF کی بلوچستان میں خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس کو میر حبیب الرحمن رند نے سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)