پچھلے دنوں   شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سبی میں وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری نے بلوچستان میں سبی کے جیل سپرینڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ سے ملاقات کی۔

وقار عطاری نے سپرینڈنٹ عبداللہ خان کو دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے بتایا نیز دوران گفتگو جیل میں قیدیوں کو دینی تعلیم دینے کے لئے مدرسہ لگانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے مشاورت اور اجازت کے بعد معلم اسلامی بھائی تھانے میں جاکر قیدیوں کو دینی اور اخلاقی تعلیم سے آرستہ کریں گے۔(رپورٹ: وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)