جامع
مسجد فیضانِ غوث اعظم حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں شجر کاری تقریب کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ F.G.R.F
کے تحت پاکستان بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے اور ملکی آب ہوا کی
بہتری اور موسمی تبدیلیوں کی روک تھام کے لئے لاکھوں پودے لگانے کا عزم ہے اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی واربرٹن کی طرف سے 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے۔
اسی
سلسلے میں 19 اگست 2022ء بروز
جمعۃ المبارک بعد نماز عصر جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم حسن کالونی بائی
پاس واربرٹن میں شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ کے طلبائے کرام و اساتذہ عظام سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
شجر
کاری تقریب کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ ہوا ۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر
اقبال عطاری نے انچارج انویسٹیگیشن تھانہ
واربرٹن ممتاز اجمل، میاں اخلاق، امیر سنی علما کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، صدر واربرٹن
پریس کلب شیخ ذیشان مجید ، جوائنٹ سیکرٹری
آصف گِل وسماجی کارکن مہر اشعر اور دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ پودے لگائے ۔
اس
موقع پر ملکی امن و سلامتی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے بعد عاشقانِ
رسول کے لئے لنگر غوثیہ کا اہتمام کیا گیا اور مفت پودے بھی
تقسیم کئے گئے ۔
رپوٹ کے مطابق دعوتِ اسلامی واربرٹن کی
جانب سے تقریباً ساڑھے چار ہزار پودے لگادیئے گئے ہیں اور مزید 4 ہزار پودے منگوا کر عاشقانِ
رسول میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔(رپورٹ: دعوتِ اسلامی واربرٹن،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)