دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مختلف شخصیات سے ہوئی۔

اس دوران شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود شخصیات کو نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس حلقے میں سابق ایم این اے و وفاقی وزیر طلال بدر چوہدری، ایم پی اے و صوبائی وزیر برائے معدنیات لطیف نذر گجر، سیشن جج فیصل آباد عظیم بھٹی، سابق ضلع ناظم ٹوبہ چوھدری محمد اشفاق، چیف وارنٹ آفیسر ایئر فورس آصف جاوید، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد وجیہہ الدین، چیف آفیسر کارپوریشن (لالیاں چنیوٹ) محمد فیصل، چیف ایگزیکٹو آفیسر FWMC محمد بلال فیروز جوئیہ، ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی ملک محمد امین، ڈسٹرکٹ پنشنر آفیسر ڈی سی آفس طارق محمود، انچارج سپیشل برانچ مدینہ ٹاؤن محمد اسد، انچارج سیکیورٹی برانچ محمد ندیم، انچارج سیکورٹی برانچ محمد گل زیب، ایف بی آر آفیسر محمد قمر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد قاسم موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)