دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حافظ آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ کمشنر آفس ریڈر ٹو اے سی محمد ہاشم، پولیس لائنز ریزرو انسپکٹر پولیس لائن صاحب خان، انچارج سی آئی اے شاہد حسنین گوندل اور پی اے ٹو ڈی سی ملک عبدالقدوس اعوان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنے طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد عابد، سی پی او دفتر میں ایس ایس پی محمد افضل، ایس پی سٹی محمد ارسلان، کارپوریشن آفیسر گلزار اور 1122 کے آفیسر حنیف شامل تھے۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے یکم اگست کو ہونے والی شجرکاری کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رندسے ملاقات کی اور 2 اگست 2022ء کو کلیم شہید پارک میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے ریجنل سیکورٹی انچارج محمد اقبال اور چارج ہولڈر ڈسٹرکٹ سیکورٹی انچارج خورشید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے شجرکاری مہم سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اسی طرح ذمہ دار ان نے ایڈمن ایمرجنسی ڈاکٹر بابر، ایف آئی سی Hospital کے ایم ایس ڈاکٹر سجاد اور کرنل ریٹائرڈ سیکورٹی انچارج سے ملاقات کی اور یکم اگست 2022ء کو Hospital میں شجرکاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا نعرہ پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں رواں سال 2022ء میں پہلی مرتبہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ایف جی آر ایف کےذمہ داران کی کوشش سے صوبائی سطح پر پلانٹیشن (شجرکاری)کے حوالے سے ایپلیکیشن منظور ہوگئی ہے نیز KPK کے تمام ڈویژنل Conservator کو اس حوالے سے تعاون اور کام کےلئے آگاہ کردیا گیا ہے۔کے پی کے میں دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھر پور انداز میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر TBTTP (Ten billion Trees Tsunami programمنصور جعفر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ہونے والی شجر کاری کے حوالے اسے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جولائی 2022ء بروز جمعرات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایڈیشنل IGP جیل خانہ جات محمد ماجد اور ایڈیشنل IGP PA صدام خان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کا تعارف کروایا اور صوبہ KPK کے تمام جیلوں میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں مختلف موضوعات پر کلام ہوا۔بعدازاں افسران نے شجرکاری میں بھر پورتعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2022ء بروز جمعرات صوبۂ خیبر پختونخواہ کے ڈی سی آفس پشاور کا شیڈول رہا جہاں ذمہ داران نے پبلک ریلیشن آفیسر ساجد خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے آفیسر کی جانب سے ہونے والے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

آخر میں ذمہ داران نے آفیسر کو مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 28 جولائی 2022ء بروز جمعرات ذمہ داران نے سیکرٹری انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ (KPK PS) نعیم خان اور صفدر خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات سےآگاہ کیابالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس میں تعاون کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شجر کاری کے لئے MOU اپلیکشن جمع کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں DPO سیالکوٹ ذیشان رضا ، SP انویسٹی گیشن ناصر باجوہ ، DSP لیگل محمدشہباز ، DSP سٹی قیصر امین بٹ، سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید ، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر ،PSO to DPO خرم شہزاد ، انچارج اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ ، ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں اور یکم اگست 2022 ء کو ہونے والی شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات اقبال ٹاؤن ، لاہور میں بیوروکریٹس ذمہ دارمحمد امجد عطاری نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ان  کے گھر پر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں اور دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز پچھلے دنوں سابق گورنر پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن آنے پر شکریہ ادا کیااور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں میں تعاون کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد احتشام الحق عطاری (آفس ذمہ دار) شعبہ رابطہ برائےشخصیات اقبال ٹاؤن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


27 جولائی 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے خیبر پختونخواہ میں پرائیوٹ سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اسحاق قریشی ، سٹینو گرافر ہوم ڈیپارٹمنٹ غنی اللہ ، پی۔اے لیبر ڈیپارٹمنٹ اعظم ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ طغرل ہزاروی، پرائیویٹ سیکریٹری نیک دار علی اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیز جیل خانہ جات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ایف۔ جی۔آر۔ایف۔دعوت اسلامی کے تحت خیبر پختونخواہ میں ہونےوالی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: احمد رضا المدنی شعبہ رابطہ برائے شخصیات خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پنجاب  کے شہر سرگودھا ڈویژن میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سیاسی شخصیت بزنس ٹائیکون مہر انصر عباس ہرل سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ان کو حج سے واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں ۔ مزید ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)