دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1اگست 2022ء کو گریٹر اقبال پارک لاہور (مینار پاکستان) میں شجر کاری مہم کے موقع پر کیمپ لگایا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔

رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں پودے لگانے کا ذہن دیا اور پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے بھی پودے لگائے اور انہوں نے مزید گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ لاھور میں 500، 500 پودے لگانے کی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں رکن شوریٰ نے دعائے برکت کروائی۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)