12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  کی زوجہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع کااہتما م
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 2 Aug , 2022
									
                                
																
								3 years ago
								
								
								
							31 جولائی 2022 ء کو سابق وزیر قانون پنجاب
راجہ بشارت  کی زوجہ اور سیاسی رہنما بہروز
راجہ کی نانی  کے ایصال ثواب کے لئے  G.O.R Lahore میں
اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔
اس اجتماع پاک کوتلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ
سے آغاز کیا گیا، دعوت اسلامی پنجاب کے ذمہ
دار لیاقت عطاری نے ”فلسفہ دنیا و آخرت “ پر سنتوں بھرا بیان کیا  اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و قرآن
خوانی بھی کی گئی۔
اس موقع پر سابق وزیر راجہ راشد حفیظ،رکن صوبائی
اسمبلی عامر نواز چانڈیا،سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمداعجاز ، آصف چیمہ ، جام یوسف
، علی خالد میلہ رانا غلام ، اظہر مسعود، علی اقبال تارڑ، حسن مسعود، سرمد طارق سمیت
دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نےشرکت کی۔ ( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 
            Dawateislami