12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				 ڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ان کے آفس میں شجر کاری مہم کے متعلق  میٹنگ 
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 2 Aug , 2022
									
                                
																
								3 years ago
								
								
								
							دعوت اسلامی کے شعبہ   FGRF کے
تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق محمد وقار عطاری  (کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان) نےڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات کی اور انہیں FGRF کے تحت شجرکاری مہم کے بارے میں بتایا اور انہیں اس میں حصہ لینے
کا ذہن دیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کو سراہا ، نیز ڈپٹی کمشنر
سبی  نے بخاری گراؤنڈ پارک میں شجر کاری  کرنے کا طے ہوا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع سبی وحید شریف
عمرانی، یوٹی تحصیلدار ثناء اللہ کھوسہ سمیت ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری ،ڈویژن سبی
کے FGRF کے ذمہ دار شاکر عطاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیمارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 
            Dawateislami