شجرکاری کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
کی مختلف شخصیات سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر
عباس رندسے ملاقات کی اور 2 اگست 2022ء کو کلیم شہید پارک میں شجرکاری کرنے کے
حوالے سے میٹنگ کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے ریجنل سیکورٹی انچارج
محمد اقبال اور چارج ہولڈر ڈسٹرکٹ سیکورٹی
انچارج خورشید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے
شجرکاری مہم سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اسی طرح ذمہ دار ان نے ایڈمن ایمرجنسی ڈاکٹر
بابر، ایف آئی سی Hospital کے ایم ایس ڈاکٹر سجاد اور کرنل ریٹائرڈ سیکورٹی انچارج سے ملاقات کی اور
یکم اگست 2022ء کو Hospital میں شجرکاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)