23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا نعرہ پودہ لگانا ہے درخت
بنانا ہے پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے صوبے
خیبر پختونخواہ میں رواں سال 2022ء میں پہلی مرتبہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے
گا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ایف جی
آر ایف کےذمہ داران کی کوشش سے صوبائی سطح
پر پلانٹیشن (شجرکاری)کے حوالے سے ایپلیکیشن
منظور ہوگئی ہے نیز KPK کے تمام ڈویژنل
Conservator کو اس حوالے
سے تعاون اور کام کےلئے آگاہ کردیا گیا
ہے۔کے پی کے میں دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی پچھلے سال کی طرح اس سال
بھی بھر پور انداز میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)