23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
28 جولائی 2022ء بروز جمعرات ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایڈیشنل IGP جیل
خانہ جات محمد ماجد اور ایڈیشنل IGP
PA صدام خان شامل تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کا تعارف
کروایا اور صوبہ KPK کے تمام جیلوں میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے
میٹنگ کی جس میں مختلف موضوعات پر کلام ہوا۔بعدازاں افسران نے شجرکاری میں بھر پورتعاون
کی یقین دہانی کروائی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)