27 جولائی 2022 ء کو بہاولپور میں ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاء ، ایڈیشنل کمشنر لیاقت علی گیلانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق قمر کنبوہ ، پی ۔اے ۔ کمشنر شیخ وسیم ، ڈائریکٹر PHA فاروق صادق ، ڈپٹی ڈائریکٹر PHA عابد یسین، PADC شاہد اقبال اور دیگر افسران سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کے حوالے سے بھی ذہن سازی کی جس پر افسران نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی ، ذمہ دا ر اسلامی بھائی نے انہیں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری ، ڈویژن بہاولپور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)