27 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں نے ونگ کمانڈر کرنل شہاب مقبول ، میجر احسن ، wing DSR مختار خان سے ملاقات کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کے بارے میں تعارف کروایا نیز یکم اگست 2022ءکو FGRF کے تحت شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار توصیف عطاری اور ذمہ دار شاہ فیصل ٹاؤن حاجی خالد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے تحصیل ننکانہ میں DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک ، DSP سرکل ننکانہ طارق محمود ڈوگر ، DSP سرکل سید زاہد شاہ گیلانی ، DSP سرکل سانگلہ ہل میاں ناصر نواز اور انچارج سیکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ ننکانہ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں بعض یہ ہیں:

· دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا ۔

· 30 جولائی2022ء کو ہونیوالے فلٹر پلانٹ کے افتتاح و ذکر صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ اجمعین اجتماع کی دعوت دی گئی۔

· عالمی سطح پر دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق پریزینٹیشن دی گئی۔

· دعوت اسلامی کی جانب سے یکم اگست 2022ءکو ہونے والی شجرکاری مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

· اور آخر میں DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین “ تحفے میں پیش کیاگیا ۔(رپورٹ: حاجی نصر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل ننکانہ ڈسٹرکٹ ننکانہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے تحصیل ننکانہ میں DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک ، DSP سرکل ننکانہ طارق محمود ڈوگر ، DSP سرکل سید زاہد شاہ گیلانی ، DSP سرکل سانگلہ ہل میاں ناصر نواز اور انچارج سیکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ ننکانہ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں بعض یہ ہیں:

· دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا ۔

· 30 جولائی2022ء کو ہونیوالے فلٹر پلانٹ کے افتتاح و ذکر صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ اجمعین اجتماع کی دعوت دی گئی۔

· عالمی سطح پر دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق پریزینٹیشن دی گئی۔

· دعوت اسلامی کی جانب سے یکم اگست 2022ءکو ہونے والی شجرکاری مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

· اور آخر میں DPO ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین “ تحفے میں پیش کیاگیا ۔(رپورٹ: حاجی نصر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل ننکانہ ڈسٹرکٹ ننکانہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ریسکیو 1122 شیخوپورہ میں امیر المؤمنین خلیفہ ٔ ثالث حضرت سیّدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا ۔

محفل پاک میں تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اجتماع کے اختتام پرشرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔اس محفل پاک میں پانچوں تحصیلوں کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیف ایگزیکٹیو نے شرکت کی ۔(رپورٹ: اصغر علی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسڑکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


26 جولائی 2022 ء  کودعوت اسلامی کے ذمہ داران کا ایک وفد سیکٹر کمانڈر کے آفس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکٹر کمانڈر الطاف خان ، DIG ناصر خان ، DC ویسٹ غلام قادر ٹالپور ، ونگ کمانڈر آفتاب احمد ، ونگ کمانڈر شاہدخان اور دیگر ایڈمنسٹریشن کے افراد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں ساتھ ہی شعبہ FGRF اور اس کے تحت یکم اگست2022ء کو ہونے والی شجرکاری مہم کے بارے میں بتایا نیز اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے افسران کودعوت اسلامی کے تحت ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت اور عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ،جس پر افسران نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


26 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلا می کے ذمہ داران نے   ملیر میں ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اللہ ڈنو چنہ ، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زاہد جونیجو اور جوڈیشن برانچ میں عبد الحبیب و دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے این۔ او۔سی۔ کے لئے لیٹر جمع کروایا اور افسران کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ SSP آفس میں DIB انچارج نور محمد شیخ سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کئے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


26 جولائی 2022 ء بروز منگل دعوت اسلامی کا وفد ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں DC کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سے ملاقات کی ، دوران ملاقات یکم اگست2022ء کو ہونے والی شجرکاری مہم میں کیپٹن محمد وسیم نے پودے دینے اور اسکو لگوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار گجر اور DPO فیصل گلزار سے ان کے دفتر میں ملاقات کا سلسلہ رہا ، انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچارج ندیم اختر سے بھی ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری نے گلگت اسمبلی کا وزٹ کیا اور گلگت بلتستان منسٹر واٹرز اینڈ پاور  مشتاق حسین، گلگت منسٹر بلدیات حاجی حمید اورگلگت اسمبلی سیکرٹری عبد الرزاق سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات رکن شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی کاموں پر گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ساتھ ہی انہیں کتب و رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21 جولائی 2022 ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔

اجتماع پاک کاباقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن اور نعت رسول ﷺ سے کیا ، رکن شوری نے حاضرین سے بیان کرتے ہوئےانہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اپنا محاسبہ نفس و اصلاح اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس اجتماع میں مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ شخصیات نے شرکت کی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21 جولائی 2022 ء کو خانیوال میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ DC آفس ، انچارج لاء اینڈ آرڈر برانچ راشد خانزادہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن افتخار بنگش و دیگر آفسرز سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ذمہ داران نے انکاشکریہ ادا کیا اور انہیں شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


20 جولائی 2022 ءکو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اورنگزیب سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

جس میں دعوت اسلامی کےشعبہFGRF کے تحت شجرکاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا ساتھ ہی دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس اور کڈز مدنی چینل کے متعلق بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


20 جولائی 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں چیف کارپوریشن میونسپل کمیٹی راشد  سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

جس میں دعوت اسلامی کےشعبہFGRF کے تحت شجرکاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا ، دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس اور کڈز مدنی چینل کے متعلق بتایا نیز صوبائی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نماز کا طریقہ “تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)