پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ریسکیو 1122 شیخوپورہ میں امیر المؤمنین خلیفہ ٔ ثالث حضرت سیّدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا ۔

محفل پاک میں تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اجتماع کے اختتام پرشرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔اس محفل پاک میں پانچوں تحصیلوں کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیف ایگزیکٹیو نے شرکت کی ۔(رپورٹ: اصغر علی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسڑکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)