دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ ، چیف آفیسر حافظ آباد شاہد فاروق ، انچارج آئی ایس آئی ملک زبیر اعوان ، انچارج آئی بی آئی انسپکٹر محمد نواز ، سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی پی او فیصل اعجاز  اور سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی سی میاں امتیاز احمد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کھال جمع کرنے والے پوائنٹز کے لئے سیکیورٹی برانچ ڈی سی آفس سے این او سی لیا جبکہ چیف آفیسر کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز سے سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس ،  ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ، اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ ، سیکیورٹی انچارج ڈی پی او دفتر محمد افضل ، انچارج اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ محمد مبارک اور ایم آئی انچارج جہانگیرسے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں گفتگو ہوئی اور دعوت اسلامی کے تحت قربانی کے کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے این او سی لیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روزدعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی سے ملاقات کی  اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔اس دوران ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔

اس موقع پر بلوچستان کے مختلف صوبائی وزراء، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات،افسران و بیوروکریسی وغیرہ بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت خانیوال میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ  ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، میونسپل کارپوریشن ،محکمہ اوقاف ، کینال ریسٹ ہاؤس و دیگر آفسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ۔اس دوران دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور این او سی برائے چرم ہائے قربانی کے حوالے سے سلیم باجوہ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ذمہ داران کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید شیر  ، ڈپٹی کمشنر شیخ غلام دستگیر ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ارشاد سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، ڈپٹی کمشنر  ایاز کلہوڑ ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پنڈی بھٹیاں میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین سے ملاقات کی اور انہیں اس نئے عہدے کی مبارک باد دی ۔ دوران ملاقات مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔نیز مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اور تسبیح تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس غلام نبی بھٹی نے دورہ کیا ، ذمہ داران سے ملاقات کی اور نماز جمعہ اداکیا۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کئے اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا ، اس موقع پر شخصیات نے دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ میں جدول ہو ا جہاں سیکریٹری لیبر لئیق احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری خالد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر  شکیل احمد ، سیکشن آفیسر آصف اور ڈپٹی سیکریٹری زین لغاری سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات افسران کو دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبائی نگران وکیل عطاری ، محمد عمران عطاری اور دیامر  و بلتستان ڈویژن کے نگران سمیت کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار ، گلگت بلتستان آئی جی سعید وزیر ، ڈویژن گلگت ڈی آئی جی فرمان علی ، ڈویژن بلتستان ڈی آئی جی حنیف اللہ ، ڈویژن دیامرڈی آئی جی میر طفیل، گلگت ایس ڈی پی او سردار احمد شہریار اور گلگت ایس ایس پی شہباز الہی سے ملاقات کی ۔اس دوران دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ااور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت لودہراں میں ذمہ دار فدا علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی (PML-n) کے صاحبزادے ڈاکٹر علی رضا سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایااور اس کی دینی وسماجی خدمات بیان کی ، انہیں قربانی کورس کے حوالے سے بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوت اسلامی کے تحت 27 جون 2022 ء کو رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران فیصل  آباد میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال بیگ ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک محمد امین، پی آر او ٹو ایس ایس پی محمد رضوان اور کرائم رپورٹر 24 نیوز محمد وقاص بیگ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایس ایس پی کے ہمراہ روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت کینال روڈ پر ریفلکٹر راڈ ز لگانے والے ورکرز سے ملاقات کی اور وہاں کے انتظامات بھی دیکھے ۔ ( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )