23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جولائی 2022ء بروز بدھ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قصور
شہر کے مختلف گورنمنٹ افسران سے ملاقات کی جن میں ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد سلطان محمود، چیف میونسپل
کارپوریشن آفیسر راشد، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر محمد فیاض
موہل اور ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض شامل تھے۔
اس دوران صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری
نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ افسران کو دعوت ِاسلامی کےشعبہFGRF کے
تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے
کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل ایپس سمیت کڈز مدنی چینل کے متعلق بریفنگ
دی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)