رکن شوری ابو البیان حاجی اظہر عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ سے ملاقات
پچھلے دنوں سیالکوٹ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
ابو البیان حاجی اظہر عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر
ملک کاشف سے ملاقات کی ۔
رکن شوری نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت اسلامی اور اس
کے شعبہ جات کا تعارف کرایا نیز دینی کاموں میں تعاون کرنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات
دیئے اس کے علاوہ فیضان مدینہ سیالکوٹ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے قصور، واپڈا آفس میں سردار فصیح الرحمان وائس چیئرمین سرکل قصور سے
ملاقات کی دوران ملاقات دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر
انہوں نے آئندہ جمعہ وزٹ کرنے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے تحت 28 جون 2022 ء کو لودہراں میں
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
تحصیل نگران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
ملک فراز اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد انور،پی اے ٹو فنانس عبد
الرحمٰن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ اخلاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
راؤ مختار احمد و میونسپل کمیٹی آفیسرز و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے
سے انہیں بریف کیا اور ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں قربانی کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو
ہوئی نیز مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل
تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
کھیوڑہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی چوکی
انچارج مقصود احمد سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جون 2022ء بروز بدھ کھیوڑہ
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحصیل پنڈ دادنخان ذمہ دار فہیم عطاری اور شہر سطح کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں چوکی انچارج مقصود احمد سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں کی NOC کے
حوالے سے اہم نکات پر میٹنگ کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
29 جون 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں
مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں ایس ایس پی آفس کورنگی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ
کورنگی فیصل بشیر میمن، ڈی آئی بی انچارج عبدالماجد انور، ڈی ایس پی کورنگی جاوید یوسفزئی،
ایس ایچ او کورنگی فاروق سنجرانی اور ایس
ایچ او عوامی سہیل خاصخیلی سمیت ڈی آئی بی ایشو برانچ کے افسران شامل تھے۔
اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز مختلف شعبہ جا ت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران سے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کی سیکورٹی کے سلسلے میں میٹنگ کی جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بعدازاں تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب
و رسائل تحفے میں دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی
گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈیرہ اسماعیل غازی خان میں قصوریہ خاندان کے گھر
پر شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ خیبر
پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں قصوریہ خاندان کے گھر پر شخصیات اجتما ع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے قصوریہ خاندان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں
دعوتِ اسلامی کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم بنا کر دیا ہے مزید دارالمدینہ اور فیضان
آن لائن اکیڈمی بنا کر دینے کی نیتیں کیں ہیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیالکوٹ ،
اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی اور ڈپٹی
کمشنر جنرل مرزا راحیل بیگ سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ، ڈپٹی کمشنر جنرل
مرزا راحیل بیگ ، رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف، ڈی پی او ذیشان رضا، ایس پی ناصر
باجوہ، ڈی ایس پی سمبڑیال رانا جمیل، پی ایس ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر
اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبے جات بالخصوص
شعبہ مدنی قافلہ کے بارےمیں بتایا ساتھ ہی راہ خدا میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
شخصیات نے کوئٹہ ڈی آئی جی آفس میں ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی سے ملاقات
کی اور ان کےبھتیجے کے انتقال پر ان سے
تعزیت کی ۔
دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور علاقے میں دینی کام میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عبد الحق عمرانی نے ہر
ممکنہ تعاون کرنے کی کوشش کی ۔نیز ذمہ دار نے بھتیجے کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور
دعائے مغفرت کی ۔
اس موقع پر ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان بھائی اور ٹاؤن نگران کوئٹہ غلام محی الدین عطاری بھی
شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
نے کارپوریٹ آفس کورنگی میں دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، پی اے ڈی سی امان اللہ خان اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ دار ان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو
دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دیگر خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے حاجی یعقوب کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے جنازے میں شرکت
کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جن میں
انجینئر عدنان نواز(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122)، امین ندیم (ڈسٹرکٹ سیفٹی
کنٹرول انچارج ریسکیو 1122)، محمد
عثمان (ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب)، محمد وقاص (میڈیا کوارڈینیٹر
فوڈ اتھارٹی) اور ڈاکٹر محمد فاروق
عطاری ( ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو MBBS ایف سی پی ایس) شامل تھے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں گفتگو کی نیز شخصیات کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ سمیت مختلف
شخصیات کی جامعۃ المدینہ بوائز حاضری
پچھلے دنوں
پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، اسسٹنٹ
اکاونٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم اور اسپیشل برانچ میاں عرفان رسول نے دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
جامعۃ المدینہ بوائز کے نظام اور دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینے کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا نیز اسسٹنٹ کمشنر نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔بعدازاں
ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز نے اسسٹنٹ
کمشنر کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”اے ایمان والوں“ کتاب تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد ذوالفقار عطاری
نگران کابینہ علی پور چٹھہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ
کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن میں بھی درس فیضان سنت ہوا ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے درس فیضان سنت دیا
اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن
بنایا۔(رپورٹ:
عبداخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami