20جون
2022ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ
اسلامی کے تحت ملتان ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی نگران محمد راشد عطاری نے ذمہ داران کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
ساتھ
ساتھ مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کی
سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ ہوا اور انہیں اپڈیٹ
نکات بتائے گئے نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے گئے ۔ رپورٹ: شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری ملتان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام تحصیل مریدکے ریسکیو 1122میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو غسل کے فرائض سیکھائے ۔
اس کے بعد
قاری محمد جاوید عطاری نے حاضرین کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں آنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔مزید اختتام پر انہیں
مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحائف میں دی ۔(۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کی جانب سے 21 جون 2022ء کو شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ
سیکریٹ آفس میں عدنان ارشد اسپیشل سیکیورٹی،نعمان خان سیشن اوفیسراور زین لغاری ڈپٹی سکریٹری ایجو کیشن
ڈیپارٹ سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے انہیں ملک و بیرون
ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات دی۔ بالخصوص اسپیشل
سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور زین لغاری کو دوران ملاقات دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے حوالے سے تفصیل سے بتایا اور وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کے حوالے سےاپنی نیت کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری کراچی مجلس ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز 21
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ایس پی آفس لانڈھی کا جدول رہا۔
اس جدول میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس پی لانڈھی سلیم اللہ، ڈی ایس پی جاوید اور ڈی آئی بی انچارج نسیمِ خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شخصیات سے جمعرات کے ہفتہ وار اجتماع کی سیکورٹی
بڑھانے پران سے مشاورت ہوئی اور انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ مزید اسسٹنٹ
کمشنر لانڈھی مونس احمد سے ملاقات میں ان
کو شعبہ ایف جی آر ایف کی خدمات پر بریفنگ
دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 مئی 2022ء کو
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گجرات میں ڈپٹی کمشنر کپٹین رضوان
قدیر، ڈپٹی کمشنر فنانس ظہیر بیگ، ڈپٹی
کمشنر جنرل افضل حیات تاڑر، اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی،ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل،
انسپکٹر محمد خالد اور ڈی ایس پی لیگل اختر گوندل ان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےانہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ چیف پٹرولنگ آفیسرموٹروے DSP محمداکرم کھوکھر سےان کےآفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں پٹرولنگ آفیسرز اورآفس اسٹاف نے شرکت کی۔اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالےسے بتایا اور انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔آخر میں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بہاولپور میں رہائش پذیر سینئر بیوروکریٹ ایکس کمشنر ڈی جی
خان مدثر ریاض ملک سے ملاقات
پچھلے دنوں بہاولپور میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سینئر بیوروکریٹ
ایکس کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدثر ریاض ملک کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے
حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں
مدثر ریاض ملک نے دعوت ِاسلامی کی دینی
اور فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
آئی جی فنانس پنجاب پولیس غازی صلاح الدین سیالوی
کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
پچھلے دنوں ایس ایس پی اینڈ آئی جی فنانس پنجاب
پولیس غازی صلاح الدین سیالوی کے گھر پر اُن کی والدہ مرحومہ کے لئے دعوتِ اسلامی
کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِپاک و نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے کیا
گیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی والدہ مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے مرحومین کے لئے ایصالِ
ثواب و دعا کا اہتمام کیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیّد ظہیرالاسلام
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نےانہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے
میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد ظہیر
الاسلام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور
عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر
گورائیہ، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب
نواز چدھڑل، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی پی او آفس فیصل اعجاز اورانچارج انفارمیشن برانچ
ڈی سی آفس انجم سہیل سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے NOC کی
درخواست مارک کروا کے جمع
کروائی۔اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے راستے اور نکاسی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر سے اہم امور پر میٹنگ ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر
لاہور کا وزٹ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کا
وزٹ کیا جہاں ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک عامر بلوچ، چیف کمرشل مینجر ریلوے سید علی رضوان رضوی ، چیف آپریٹنگ
سپرینٹنڈنٹ وقار شاہد اور سید قاسم زیدی سمیت مختلف افسران سے ملاقاتیں کیں ۔
رکن شوری نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اس
کے دینی و فلاحی کاموں پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ ، جوہر
ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش
کئے ۔(رپورٹ: محمد لیاقت عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے تحت امت مسلمہ کی خیر خواہی و عیادت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی
ضمن میں 17 جون 2022 ء بروز جمعرات صوبائی ذمہ دار لیاقت علی عطاری اپنے ہمراہ چند ذمہ
داران کے ساتھ PML-N کے رہنما
سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے روڈ
ایکسیڈنٹ پر ان کی عیادت اور ان کے لئے
دعائے صحت کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے
ملاقات بھی ہوئی اور انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تحائف پیش کئے ۔ (رپورٹ: عظیم رضا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
Dawateislami