دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ چیف پٹرولنگ آفیسرموٹروے DSP محمداکرم کھوکھر سےان کےآفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں پٹرولنگ آفیسرز اورآفس اسٹاف نے شرکت کی۔اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالےسے بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)