پچھلے دنوں ایس ایس پی اینڈ آئی جی فنانس پنجاب پولیس غازی صلاح الدین سیالوی کے گھر پر اُن کی والدہ مرحومہ کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِپاک و نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی والدہ مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب و دعا کا اہتمام کیا۔

اجتماع کے اختتام پر تمام شرکا کو ذمہ داران کی جانب سے مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفتاً پیش کئے گئےنیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا  وزٹ کرنے کی بھی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)