گزشتہ  روز 21 جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ایس پی آفس لانڈھی کا جدول رہا۔ اس جدول میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس پی لانڈھی سلیم اللہ، ڈی ایس پی جاوید اور ڈی آئی بی انچارج نسیمِ خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شخصیات سے جمعرات کے ہفتہ وار اجتماع کی سیکورٹی بڑھانے پران سے مشاورت ہوئی اور انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ مزید اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد سے ملاقات میں ان کو شعبہ ایف جی آر ایف کی خدمات پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)