پچھلے دنوں بہاولپور میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سینئر بیوروکریٹ ایکس کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدثر ریاض ملک کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں مدثر ریاض ملک نے دعوت ِاسلامی کی دینی اور فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)