پچھلے دنوں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے کوئٹہ ڈی آئی جی آفس میں ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی سے ملاقات کی  اور ان کےبھتیجے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ۔

دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور علاقے میں دینی کام میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عبد الحق عمرانی نے ہر ممکنہ تعاون کرنے کی کوشش کی ۔نیز ذمہ دار نے بھتیجے کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان بھائی اور ٹاؤن نگران کوئٹہ غلام محی الدین عطاری بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )