28 مئی 2022ء بروز ہفتہ خان پور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے  بہاولپور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دی اور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ دنوں مہر کراچی  محمد اشرف سیال رہنما جہانگیر ترین گروپ لودھراں، چیئرمین النور گروپ آف کمپنیز، ڈائریکٹر ائیر سیال پاکستان نے کراچی میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز مدنی فیضان مدینہ میں شعبہ تاجران کے اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں شرکت کی۔

جہاں انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بتایا گیا ۔ بعدازاں فیضان مدینہ مرکز اور مدنی چینل کے ہیڈ آفس کا وزٹ بھی کروایا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 مئی  2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داران نے گوجرانولہ ڈویژن میں ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس سے ملاقات کی اور منصب ملنے پر ان کو ویلکم کیا ۔ بعدازاں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ راحیل بیگ ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنر مرتضیٰ،قیصر امین بٹ کو ڈی ایس پی سٹی سرکل سیالکوٹ تعینات ہونے پر مبارکباد دی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے خانپور صدر تھانہ میں تعین SHO بلال قریشی سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مرکز خانپور کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

انہوں نے مدنی مرکز حاضری کی یقین دہانی کروائی ۔ مزید فرنٹ ڈیسک انچارج محمد مدنی سے بھی ملاقات ہوئی اور انہیں بھی دعوت پیش کی ان ملاقاتوں میں تحصیل نگران بھی ساتھ تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت 30 مئی 2022ء کو ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری کی ڈسٹرکٹ ذمہ دارصدیق مدنی عطاری ودیگرذمہ داران کےہمراہ ممبرقومی اسمبلی(PTi) طاہراقبال چوہدری سےملاقات ہوئی۔ ان کے آفس میں مدنی حلقہ ہواجس میں ان کےگروپ چیئرمینز،کونسلرزودیگر احباب نےشرکت کی۔

بھلائی وخیرخواہی کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔ دوسری جانب ذمہ داران نے ممبرصوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں ثاقب خورشیدسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی جسے انہوں نےقبول کیااور دوسرے ہفتےمیں وزٹ کا فائنل ہوا۔

اس کے علاوہ ڈی ایس پی صدرمیاں عبدالرؤف، ایس ایچ او انسپکٹر راناادریس ودیگر سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا،مختلف کتب ورسائل ان شخصیات وافسران کو تحفے میں پیش کئے گئے۔ علاوہ ازیں شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ وہاڑی کی میٹنگ بھی ہوئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 28مئی 2022ء بروز ہفتہ جہلم ضلع کونسل ہال میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں سرکاری افسران ،مطاہر امین وٹو اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان اور دعا کروائی۔ شرکائے اجتماع کو نماز کا طریقہ کتاب تحفے میں دی گئی۔ جبکہ دوسری جانب دینہ تھانے میں درس کا سلسلہ ہوا اس کے بعد فیصل ندیم ایس ایچ او اور خضر حیات ایس آئی سے نظام عطاری اور عامر عطاری نے مجلس رابطہ کے دینی کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔


27مئی 2022ء کو ذمہ داران دعوت  اسلامی نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی نے نئے ڈپٹی کمشنر سید محمد علی زیدی نیز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومر،و ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ندیم احمد سے ملاقاتیں کیں۔

ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ کے افسران چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت ، سینئر چیف ماحولیات  سلیم جلبانی اور ایڈیشنل سیکریٹری شمس الدین شیخ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات چیف سیکریٹری کو ملاقات میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔ نیز ذمہ داران نے سلیم جلبانی کے بھتیجے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران حاجی قربان عطاری اور حاجی یعقوب عطاری نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ راؤ عارف اسلم سے دفتر میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کا تعارف کرایا ، فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کیں اور رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ  کے افسران سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جن میں اسپیشل سیکریٹری عبد الرزاق جونیجو ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹ فضل حسین اویسی ، ایڈیشنل سیکریٹری عبد الرشید بروہی اور ڈپٹی سیکریٹری شامل تھے۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورنیک اعمال کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں نور پور تھل میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل مہتاب احمد خان بلوچ ، ایس ایچ او انسپکٹر خالد محمود اعوان ، ایس ایچ او مجاہد حسین کلیاڑ اور ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد بخش سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور مختلف رسائل پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری ) 


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دارنے صوبائی مشاورت کے نگران و رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس میں کنٹرولر محمد عرفان سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاست علی ، ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کیں ، شخصیات کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبے جات کا تعارف کراتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ فیضان نماز تحفے میں پیش کی۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )