پچھلے دنوں ایس ایس پی ریجنل پٹرولنگ آفس فیصل آباد میں شہید اے ایس آئی حامد نصیر کے ایصال ثواب کے لئے دعوت اسلامی کے تحت محفل  نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران سٹی مشاورت حافظ عرفان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

محفل نعت میں شہید حامد نصیر اے ایس آئی کی فیملی ، شہید سب انسپکٹر رانا حفیظ کی فیملی ، شہید رفاقت کی فیملی اور شہید اسحاق کی فیملی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی مرزا انجم کمال ، ڈی ایس پی ملک محمد امین ، ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ چینوٹ کے مختلف چوکی انچارجز ، ایس ایس پی آفس کے اسٹاف شاہد ندیم ، ارشاد اللہ، کلیم اللہ ، آصف پروکا ، غلام مرتضیٰ اور رضوان اللہ ورک نے شرکت کی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )