گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں   شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل ، ایس پی انوسٹی گیشن ناصر باجوہ ، ڈی ایس پی ، سی آئی اے عثمان حیدر ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، انسپکٹر میاں عارف ، آئی ٹی انچارچ پولیس ڈیپارٹمنٹ خرم اصغر جعسر اور انسپکٹر محمد نواز سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا اور ہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )