23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر
اور ایس ایس پی قیوم گوندل سے ملاقات
Mon, 13 Jun , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر ، ایس ایس پی قیوم گوندل،ایس ایس پی آپریشنز ملک معاذ
ظفر اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سکندر ورک سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )