پچھلے دنوں  مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ممبر صوبائی اسمبلی پشین سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان عطاری ، صوبائی ذمہ داران غلام محی الدین عطاری، محسن رضا عطاری، مجلس رابطہ ضلع جعفر آباد کے حاجی امان اللہ عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں کوئٹہ ، بلوچستان  میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا ۔

اس کے علاوہ رکن شوری نے دعوت اسلامی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کیں ۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ودیگر ذمہ داران بھی شریک  تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار کا دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان نصر اللہ خان زیرے اور بلوچستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ، صحافی، چھوٹی چڑیا پیج کے ایڈمن بایزید خان خروٹی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں 12 جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ کے دربار میرج ہال میں ہونے سنتوں بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ سیّد فدا حسن شاہ سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈی آئی جی سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے 12 جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ کے دربار میرج ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس سیّد فدا حسن شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیااور دورے جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایڈیشنل سندھ سیکریٹریٹ ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ نے 8 جون 2022ء  بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جات کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ذمہ دار ان دعوت اسلامی نے ان کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دینی خدمات کی پریزنٹیشن دکھلائی۔ بعدازاں انھوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے خدمات کو سراہا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور نے 8جون 2022ء بروزبدھ کو DSP صدر رانا طارق پرویز، SDPOعزیز احمد، SHO غلام رسول تھانہ صدر ، SHO تھانہ کینٹ، ریڈر DSP شفیق ، محمدصدیق و دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی اور رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک کے بہنوئی حاجی عبداللہ خان خجک کے انتقال پر دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے ان سے تعزیت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر وقار عطاری نےتعزیت کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی ایکٹوٹیز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے آئی جی کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی بالخصوص جیل خانہ جات میں دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر شجاع الدین کاسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید آئی جی نے بلوچستان کے جیلوں میں دعوت اسلامی کے فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کے سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، شعبہ اصلاح برائے قیدیان اور بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی جی پی آر آفس میں اورنگزیب کانسی ، ملک عباس اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات رکن شوری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی جس پر ڈی جی اورنگزیب کانسی نے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت کی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )


گزشتہ دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بلوچستان کی اہم شخصیت، سابق نگرانِ وزیرِ اطلاعات و نشریات ملک خرم شہزاد سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک خرم شہزاد کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ کلب کینٹ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مختلف اہم شخصیات سے ہوئی جن میں DIG ہائی وے ڈاکٹر شہزاد عالم، AIG ٹیلی، ایڈیشنل سیکرٹری شجاعت علی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر MPA اصغر خان اچکزئی کے کزن ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمود اچکزئی اور عسکری اداروں کے افسران شامل تھے۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ داران سمیت کوئٹہ ڈویژن کے نگران عرفان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)