” مسلمانوں کی خیر خواہی کرنا بھی ایک مبارک عمل ہےاور ایک مسلمان کو نعمت ملنے پر دوسرے مسلمان کو چاہیئے کہ وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے اور اس  کی خوشیوں میں شریک ہو “اسی ضمن میں پچھلے دنوں مبلغ دعوت اسلامی نے نیو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد فاخر شاکر سے ملاقات کی اور انہیں نئی چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔

دورانِ ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں صوبائی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدر آباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )