30 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان
سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان کو
دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا بالخصوص جیل خانہ جات میں
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی ، جس پر چیف جسٹس نے دینی کاموں
کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد وقار
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
Dawateislami