23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی
عطاری نے مجلس رابطہ ملتان کےذمہ داران
حاجی مسعودعطاری ،محمدصفدرعطاری،حاجی محمدسعیدمنن کےہمراہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ
پنجاب محمدندیم قریشی سےملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سےتعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر سے
بھی ملاقات کی اور شاہ محمود قریشی کوعالمی
مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ اختتام پر ماہنامہ فیضان
مدینہ و دیگر کتب و رسائل تحفےمیں پیش کئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )