گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ارسلان امجد اور اسسٹنٹ پولیس اسٹیشن ملک جاوید سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مختلف کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)