پچھلے
دنوں سبی میں دعوت اسلامی کے تحت نگران ِڈویژن حاجی غلام حیدر عطاری نے ایس ایس پی
ریٹائرڈ حیدر علی بلوچ سے ملاقات کی۔ ان
کے صاحبزادے معیز حیدر بلوچ کو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس
موقع پر سبی کی مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھی جن میں (قبائلی سیاسی و سماجی
شخصیت سبی اتحاد کے رہنما میر اصغر خان مری
ایڈووکیٹ، سید نور احمد شاہ خجک صوبائی ممبر کمیٹی
پشتونخوامیپ،سردار زادہ ابراہیم خان باروزی، محمد انور لغاری، میر نصیب اللہ رند،
میر اسلم گشکوری، ادا قادر لونی، مبین خالد، ظہیر احمد چاچڑ و) و دیگر
معززین بھی موجود تھے۔
نگران
ڈویژن مشاورت سبی حاجی غلام حیدر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت
دی ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور خیرو
برکت کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)