پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں DIG ڈاکٹر محمد عابد، SSP قیوم گوندل، SP محمد خان، DSP اسد، DSP شیخ الیاس، DSP میاں معظم اور اسسٹنٹ کمشنر کامران حسین شامل تھے۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)