دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28مئی 2022ء بروز ہفتہ جہلم ضلع کونسل
ہال میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں سرکاری افسران ،مطاہر امین وٹو اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے شرکت کی۔
رکن شوری حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرابیان اور دعا کروائی۔ شرکائے
اجتماع کو نماز کا طریقہ کتاب تحفے میں دی
گئی۔ جبکہ دوسری جانب دینہ تھانے میں درس کا سلسلہ ہوا اس کے بعد فیصل ندیم ایس ایچ او اور خضر حیات
ایس آئی سے نظام عطاری اور عامر عطاری نے مجلس رابطہ کے دینی کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
27مئی
2022ء کو ذمہ داران دعوت اسلامی نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی نے نئے
ڈپٹی کمشنر سید محمد علی زیدی نیز ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی اسسٹنٹ کمشنر
کورنگی فاروق سومر،و ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ندیم احمد سے ملاقاتیں کیں۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس
پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔
دعوت
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سندھ
سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے سندھ سیکریٹریٹ کے افسران چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت ، سینئر چیف
ماحولیات سلیم جلبانی اور ایڈیشنل سیکریٹری شمس الدین شیخ سے ملاقات
کی ۔
دورانِ ملاقات چیف سیکریٹری کو ملاقات میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔ نیز ذمہ داران نے سلیم جلبانی کے بھتیجے
کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )
حاجی
یعقوب عطاری کا ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ راؤ عارف اسلم سے دفتر میں ملاقات
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے نگران حاجی قربان عطاری اور حاجی یعقوب عطاری نے ایس ایس پی انویسٹی
گیشن ویسٹ راؤ عارف اسلم سے دفتر میں ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کا تعارف کرایا ، فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کیں اور رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ
سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
کا سندھ سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات کا
سلسلہ ہوا جن میں اسپیشل سیکریٹری عبد الرزاق جونیجو ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹ فضل
حسین اویسی ، ایڈیشنل سیکریٹری عبد الرشید بروہی اور ڈپٹی سیکریٹری شامل تھے۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات
اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورنیک اعمال کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )
دعوت اسلامی کے وفد کا اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل مہتاب احمد خان
بلوچ سے ملاقات
پچھلے دنوں نور پور تھل میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل مہتاب احمد خان بلوچ ، ایس ایچ او انسپکٹر خالد محمود
اعوان ، ایس ایچ او مجاہد حسین کلیاڑ اور
ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد بخش سے ملاقات
کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و
سماجی خدمات بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت پیش کی اور مختلف رسائل پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )
رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری کے ہمراہ ڈی ایس پی آ فس محمد عرفان سے ملاقات
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دارنے صوبائی مشاورت کے نگران و رکن شوری حاجی
محمد اسلم عطاری کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس میں کنٹرولر محمد عرفان سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر سید
موسی رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاست علی ، ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء و دیگر سیاسی و سماجی
شخصیات سے ملاقات کیں ، شخصیات کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبے جات کا تعارف کراتے
ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ
فیضان نماز تحفے میں پیش کی۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ روز ملتان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ داران اور ملتان سٹی کے نگران نے معروف
سیاستدان و پارلیمینٹیرین مخدوم سید جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
۔
دوران ملاقات سنت کی نیت سے ذمہ داران نے ان کی
عیادت کی اور صحت یابی کے لئے دعائے خیر
کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں جس پر
سید جاوید ہاشمی نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری )
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حیسکو چیف نور
احمد سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) نیز حیدر آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں نور احمد
سومرو کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ’’فیضانِ نماز‘‘ کتاب تحفے میں دی جس
پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں وفاقی وزیر برائے انسداد
منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے پرسنل سیکرٹری در محمد بگٹی کی والدہ کے انتقال
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں نے اہلِ خانہ
سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر نگرانِ سبی ڈویژن حاجی غلام حیدر عطاری
سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 مئی 2022ء بروز جمعہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان کا دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ
کا دورہ ہوا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں مولانا بخش شیخ (Additional
Secretary Health Department)، عبدالرحمٰن مری (Deputy Secretary Health Department)، سلیم جلبانی (Senior Chief Environment P&D Department )، عمران بھٹی (Additional Secretary Excise Taxation Department)، فقیر محمد لاکھو (Additional Secretary College Education Deptt)، یوسف میمن(Deputy Secretary Regulation S&GAD)، زین لاغاری (Deputy Secretary Education Department)،اور مصدق میمن (Section Officer Reg SGA&C Department)شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیتے ہوئےعالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا.
اس کے علاوہ ذمہ داران نے سلیم جلبانی کے بیٹے سے عیادت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا ڈی سی آفس ننکانہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے زاہد پرویز
وڑائچ اور ایم پی اے مسلم لیگ ن مہر کاشف پڈھیار کےہمراہ ایک میٹنگ کی۔
اس موقع پر شہر کے معزز شخصیات(جن میں چیف آفیسر ساجد مشرف، سید احسان ADCG جنرل، مہر کاشف پڈھیار MPA ن، احسن فرید CEO ایجوکیشن،
ڈاکٹر ارشد خان CO ہیلتھ، ڈی
ایس پی ہیڈ کوارٹر شامل تھے) سمیت
دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ویڈیو پریزنٹیشن کے
ذریعے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس کی سرکاری اور
پرائیویٹ میڈیا کوریج بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شاہ کوٹ میں ایک دربار
شریف پر حاضری دی جہاں انہوں نے گدی نشین علی رضا سے ملاقات کی اور دربار میں
موجود عاشقانِ رسول کو نماز سکھانےکے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس پر انہوں
نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami