پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حیسکو چیف نور احمد سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) نیز حیدر آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں نور احمد سومرو کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ’’فیضانِ نماز‘‘ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)