دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ رابطہ ذمہ داران نے ایس ایچ او پی آئی بی کالونی شفیق آفریدی سے ملاقات کی جس میں انہیں 25 مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ہونے والے تقسیم اسناد میں شرکت کی دعوت دی۔ مزید اجتماع گاہ کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی ان سے تبادلہ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


24 مارچ 2022ء  بروز جمعرات دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات لانڈھی ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی سابقہ شعبہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 24مارچ 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے ایس پی لانڈھی سلیم اللہ خان صاحب سے ملاقات کی جس میں شب براءت اجتماع میں سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس کے علاوہ انہیں جمعرات اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز ایس ایچ او سہیل خاصخیلی اور ڈیوٹی آفیسر منصور سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ہفتہ وار اجتماعات کی سیکورٹی پر کلام ہوا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوت اسلامی کے تحت  23 مارچ 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایم پی اے غلام جیلانی سے ملاقات کی اور فیضان نماز کورس کروانے کے حوالےسے کلام کیا نیز کے ایم سی بلڈنگ میں مسجد کی تعمیرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے رحمانیہ مسجد کی تعمیرات کے حوالےسے ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان علامہ جمیل امینی صاحب سے میٹنگ کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ حیدرآباد میں قائم کے بچوں مدرسۃالمدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہواجس میں بچوں کے سرپرست سمیت ایس پی ٹریفک حیدرآبادالحاج مخدوم مختیار علی سولنگی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے تقسیمِ اسناد کے انہوں نے دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں  دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان مشاورت کے صوبائی ذمہ دار حاجی محمد انور عطاری نےذمہ داران نے ملاقات کی جس میں انہیں شعبے کے اہم امور پر نکات سے آگاہ کیا اور علاقے میں مزید دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


 گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ جھنگ میں رکن شوری حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سابق وزیر ایس ایچ وقاص اکرم اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈیرہ غازی خان پنجاب میں شعبہ رابطہ کے ذمہ دار  فدا حسین عطاری اور مقامی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں رمضان المبارک کے دوران آر پی او آفس،ڈی او آفس،کمشنر آفس اور علاقہ سطح پر افطار اجتماعات منعقد کرنے کےا ہداف طے کئے نیزرمضان عطیات،فیضان رمضان کتاب کو اعلیٰ افسران تک پہنچانےاور تقرری مکمل کرنے سمیت دیگر اہم امور پر کلام بھی ہوا۔

جبکہ مختلف ڈویژن اور ڈسٹرکٹ دفاترمیں شخصیات سے ملاقاتیں رہی جس میں :

1۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان وقاص نذیر

2۔ کمشنر ڈی جی خان لیاقت چٹھہ

3۔ چیف کارپوریشن آفیسرو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ڈی جی خان جوادالحسن

4۔ ایس پی غیور

5۔ ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر محمد عامر

6۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن

8۔ پی ایس ٹو آر پی او سید سیراج احمد شاہ سمیت متعدد افسران شامل تھے۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیااور مختلف موبائل ایپلی کیشنز کے بار ے میں بریفنگ دی یتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پر شخصیات نے دینی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ، اس کےعلاوہ ڈی جی خان میں دارالمدینہ اسکول سسٹم کی نئی کھولی جانے والی برانچ کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔

افسران کے ساتھ ملکر شجرکاری کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ میں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں :

پی ایس او ٹو کمشنر گوجرانوالہ طاہر بٹ کی ہمشیرہ کی فوتگی پہ قل شریف میں ذمہ داران نے شرکت کی اور ایک مبلغ اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت کی ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے محکمہ فاریسٹ زبیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر آمین، ڈی سی جہلم نعمان حفیظ سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت نیزفیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈویژن فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی (ایڈمن) فرحان تنویر داؤدی اور اے ایس آئی محمد عباس  سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایانیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور شخصیات کے ساتھ ملکر شجرکاری بھی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے ریجنل آفیسر محکمہ اوقاف ڈویژن گوجرانوالہ بابر حیات گوندل اور ڈسٹرکٹ مینیجراوقاف سیالکوٹ  محمد جہانگير سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جبکہ سجادہ نشین دربار شہید امام علی الحق سیالکوٹ سید مزمل حسین شاہ سے رکن شوری نے ملاقات کی اور مزار پر چادر چڑھاتے ہوئے صاحبِ مزار کے لئے دعا برائے ایصال ثواب کی ۔

دوسری جانب رکن شوریٰ نے تھانہ نیکاپورہ SHO فہد ذیشان اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور ساتھ ملکر تھانہ میں شجر کاری کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں فیصل آباد میں قائم چلڈرن ہسپتال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پلانٹیشن ڈے منایا گیا جس میں شعبہ ذمہ داررابطہ برائے شخصیات حافظ محمد قربان عطاری اور نگران میٹرو پولیٹن حافظ محمد عرفان عطاری مدنی نے مختلف شخصیات (جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کاشف رضا اعوان، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال بیگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بلال احمد، چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد بلال فیروز جوئیہ، سابق صدر بار کونسل قیصر نذیر ساھی، سیکرٹری بار کونسل یاسر حیات چٹھہ، ایم ایس چلڈرن ہسپتال حبیب احمد بٹر، ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے حافظ ثاقب وڑائچ، سیاسی و سماجی شخصیت وحید خالق رامے، صدر پریس کلب شاھد علی اور سی او ایجوکیشن محمد علی سیان سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شامل تھے) کے ہمراہ کم و بیش 1ہزار 700پودے لگائے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری  ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ریجن فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)