16 مارچ 2022 ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت  رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) غلام علی سومرو ، ڈپٹی سیکریٹری شفقت ابرو ، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ عبد الرشید بروہی اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے افسران کو رسائل پیش کرتے ہوئے انہیں شب براءت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔بعدازاں ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رمضان المبارک میں اعتکاف کے انتظامات کے لئے کے۔ایم۔سی میونسپل کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ایسٹ کو لیٹر جاری کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شبِ براءت اجتماع کے سلسلے  میں ذمہ داران نے شخصیات و افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بڑی رات دعوت اسلامی کے اجتماعات میں گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔

اس موقع پر جن شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا ان میں SP سٹی محمد ارسلان شاہ زیب، DSP ماڈل ٹاؤن رمضان کمبوہ ، DSP کوتوالی اسد اسحاق ، SHO تھانہ باغبانپورہ فرحت نواز چھٹہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن سب انسپکٹر ابراہیم شامل تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


16 مارچ 2022 ء کورابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے   چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کےحوالے سے شجر کاری کا اہتمام کیاجس میں ایس پی مدینہ ٹاؤن نعیم عزیز سندھو، ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے حافظ ثاقب وڑائچ اور ایم ایس چلڈرن ہسپتال حبیب احمد بٹرنے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی سیّد آصف مرتضی شاہ ، ڈی ایس پی رانا صداقت علی، ڈسٹرکٹ آفیسر انجم شاہ اور ڈسٹرکٹ نگران محمد مدنی سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو شعبہ کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی دینی وسماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز ڈی ایس پی سمیت شجر کاری کا بھی سلسلہ رہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک ٹوبہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


15 مارچ 2022 ء کو رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کورنگی میں ایم پی اے غلام جیلانی  اور مسلم لیگ فنکشنل کے صدر تنویر چوھدری سے ملاقات کی اور کورنگی آفس میں فیضان نماز کورس کروانے پر گفتگو کی نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی کے آفس میں مسجد کی تعمیرات کا کام شروع کروایا نیز ایس ایچ او لانڈھی امین مغل ایچ ایم انور خان اور ڈیوٹی آفیسر علی اصغر سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں رابطہ برائے شخصیات کے  اسلامی بھائیوں نے فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ شب براء ت اجتماع کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس پولیس اسٹیشن جناب شبیر حسین سے انکے آفس میں ملاقات کی اور شب ِبراءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ گراؤنڈ کا بھی وزٹ کیا اور یہاں کے انتظامات پر گفتگو کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


15 مارچ 2022 ء کو کراچی میں ذمہ داران نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارف اسلم  ، ڈی آئی بی انچارج بشیر احمد ، ڈی ایس پی نیو کراچی عرفان کوبرا اور ڈی ایس پی منگھوپیر تصدق احمد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں تعارف کروایا اور شب براءت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی  اور دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شب براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر عمر شیر چٹھہ نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں کا انگریزی ترجمہ " Backbiting "تحفے میں پیش کی۔( رپورٹ: محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور ،کانٹینٹ: مصطفی انیس )


14 مارچ 2022 ء کو  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے فیصل آبادمیں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن فیصل آباد مرزا انجم کمال بیگ، پی آر او ٹو ایس ایس پی محمد رضوان بھٹی اور سینئر کرائم رپورٹر 24 نیوز محمد وقاص بیگ سے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ملاقات کی ۔

اس کے علاوہ کمال پور ، پٹرولنگ پوسٹ پرایس ایس پی کے تحت 51 پوسٹوں پر ایم او یو سائن کر کے ایف جی آر ایف کے ذریعے 2500 پودے لگائے گئے نیز ڈی جی پی ایچ اے ایوب خاں بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر کے مختلف پارکس میں شجر کاری کے حوالے سے گفتگوکی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےصوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن ِشوری نے نگران شوری پنجاب جدول، شب براءت اجتماعات،شب براءت صدقہ مہم، رمضان اعتکاف ،رمضان عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے مدنی پھول دیئے۔


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسلم عطاری نے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغان کےصوبائی ذمہ دار و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن شوری نے شب براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف ، عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے رہنمائی کی۔


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف تاجروں  کی آمد پر مرکزی مجلس شوری کے رکن وکراچی سٹی کے نگران حاجی امین عطاری نے استقبال کیا اور سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد کیا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجارت کے تعلق سے مدنی پھول دیئے ،اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔