گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ  میں سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد سعید ورک نےدورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا ، اور مدنی مرکز کے دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرایا ۔

سابق ایم این اے نے فیضان مدینہ میں نماز جمعہ اداکی ، بعد نما ز جمعہ رمضان المبارک میں افطار اجتماع کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر اپنے ڈیرے میں افطار اجتماع منعقد کرنے کو کہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )