سابق
چیئر مین بلدیہ رانا حنیف خان کے ڈیرے پر استقبال رمضان المبارک کے سلسلے میں
اجتماع ذکرونعت
گزشتہ
دنوں مظفر گڑھ میں سابق چیئر مین بلدیہ رانا حنیف خان کے ڈیرے پر استقبال رمضان
المبارک کے سلسلے میں اجتماع ذکرونعت کا اہتمام کیا گیا، اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیاگیا ، مبلغ دعوت اسلامی نے رمضان المبارک کے برکات لوٹنے کے لئے عبادات اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔
اس
اجتماع میں سابق آئی جی پولیس میاں ایوب
قریشی ، مظفر گڑھ بلدیہ کے سابق چیئر مین شیخ طارق شریف ، کونسلرز راناسردار احمد
خان اور مقامی تاجران و شخصیات نے شرکت کی
، بعد اجتماع شخصیات سے مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات کی اور انجمن تاجران کے سابق صدر احسان خلیل پیر پھلوکے
داماد کی وفات پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی ساتھ ہی رمضان المبارک میں اعتکاف
کرنے اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )