23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں سرگودھا ڈویژن تحصیل سلانوالی میں
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مسلمانوں کی خیر خواہی و دینی
کاموں کے سلسلے میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی سلانوالی ملک
محمد جہانگیر جوئیہ ، تحصیلدار
سلانوالی کلیم اللہ خان نیازی ، ایس ایچ
او انسپکٹر راجہ ظفر عبا س ، سابقہ چیئر مین MC
سلانوالی ملک محمد ارشد کھوکھر و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اس
اجتماع میں ناظم جامعۃ المدینہ نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی
و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز شخصیات سے مختلف امور پر اور اداروں میں افطار اجتماع کروانے کے حوالے سے
مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )