دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی
ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے 28 ،29 مارچ 2022 ء کو ڈویژ ن فیصل آباد میں سٹی ذمہ
دار قاری شوکت عطاری کے ہمراہ مختلف جگہوں
کا دورہ کیا اور شخصیات سےملاقات کی :
جس میں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن ، ڈویژنل کمشنر
زاہد حسین ، اسسٹنٹ کمشنر قیصر عباس جاوید ، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن ، ایس ایس پی آپریشن محمد عبد
اللہ ملک و دیگر افسران شامل تھے۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی
کی ڈیجیٹل سروسز کے لئے موبائل ایپلی کیشنز انسٹال کروائے ، شخصیات کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتاب بنام ”فیضان رمضان “ تحفے میں پیش کی ۔
جبکہ کمشنر آفس میں شعبہ FGRF کا تعارف کروایا
اور شجرکاری کی گئی نیز ڈائریکٹر عبد اللہ نثار چیمہ سے دورانِ ملاقات FGRF کے لئے
نرسری کی جگہ دینے پر بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے 4 کنال پودے رکھنے کے لئے زمین دینے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن
فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)