گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے ریجنل آفیسر محکمہ اوقاف ڈویژن گوجرانوالہ بابر حیات گوندل اور ڈسٹرکٹ مینیجراوقاف سیالکوٹ  محمد جہانگير سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جبکہ سجادہ نشین دربار شہید امام علی الحق سیالکوٹ سید مزمل حسین شاہ سے رکن شوری نے ملاقات کی اور مزار پر چادر چڑھاتے ہوئے صاحبِ مزار کے لئے دعا برائے ایصال ثواب کی ۔

دوسری جانب رکن شوریٰ نے تھانہ نیکاپورہ SHO فہد ذیشان اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور ساتھ ملکر تھانہ میں شجر کاری کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)