گزشتہ دنوں رابطہ برائے شخصیات کے  اسلامی بھائیوں نے فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ شب براء ت اجتماع کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس پولیس اسٹیشن جناب شبیر حسین سے انکے آفس میں ملاقات کی اور شب ِبراءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ فیروزآباد ٹاؤن کے ذمہ دار ساجد عطاری کے ساتھ گراؤنڈ کا بھی وزٹ کیا اور یہاں کے انتظامات پر گفتگو کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


15 مارچ 2022 ء کو کراچی میں ذمہ داران نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارف اسلم  ، ڈی آئی بی انچارج بشیر احمد ، ڈی ایس پی نیو کراچی عرفان کوبرا اور ڈی ایس پی منگھوپیر تصدق احمد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں تعارف کروایا اور شب براءت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی  اور دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شب براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر عمر شیر چٹھہ نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں کا انگریزی ترجمہ " Backbiting "تحفے میں پیش کی۔( رپورٹ: محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور ،کانٹینٹ: مصطفی انیس )


14 مارچ 2022 ء کو  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے فیصل آبادمیں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن فیصل آباد مرزا انجم کمال بیگ، پی آر او ٹو ایس ایس پی محمد رضوان بھٹی اور سینئر کرائم رپورٹر 24 نیوز محمد وقاص بیگ سے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ملاقات کی ۔

اس کے علاوہ کمال پور ، پٹرولنگ پوسٹ پرایس ایس پی کے تحت 51 پوسٹوں پر ایم او یو سائن کر کے ایف جی آر ایف کے ذریعے 2500 پودے لگائے گئے نیز ڈی جی پی ایچ اے ایوب خاں بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر کے مختلف پارکس میں شجر کاری کے حوالے سے گفتگوکی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےصوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن ِشوری نے نگران شوری پنجاب جدول، شب براءت اجتماعات،شب براءت صدقہ مہم، رمضان اعتکاف ،رمضان عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے مدنی پھول دیئے۔


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسلم عطاری نے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغان کےصوبائی ذمہ دار و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن شوری نے شب براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف ، عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے رہنمائی کی۔


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف تاجروں  کی آمد پر مرکزی مجلس شوری کے رکن وکراچی سٹی کے نگران حاجی امین عطاری نے استقبال کیا اور سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد کیا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجارت کے تعلق سے مدنی پھول دیئے ،اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔


گزشتہ دنوں شوبز میں کام کرنے والے افراد کی اصلاح کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری  کے رکن وکراچی سٹی کے نگران حاجی امین عطاری نے شوبز اجتماع کا انعقاد کیا ۔

جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر شوبز کے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور رکنِ شوری نے انہیں کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔


گزشتہ دنوں علامہ اقبال کالونی محمود آباد میں جامع مسجد علامہ اقبال میں مرکزی مجلس شوری کے اراکین حاجی محمد امین عطاری و حاجی محمد علی عطاری نے فیروزآباد ٹاؤن  کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں اراکینِ شوری نے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف ، عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے مدنی پھول دیئے۔


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسلم عطاری نے شعبہ اصلاح اعمال  کے صوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکن شوری نے شبِ براءت اجتماعات ، رمضان اعتکاف ،عطیات اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


10 مارچ 2022 ء کو ڈی جی خان میں تحصیل ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کے اہم امور پر گفتگو کی گئی

اور بعد مشورہ وزیراعلٰی پنجاب کے بھائی سردار عبدالقیوم خان بزدار سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بزدار ہاؤس میں ملاقات کی ۔

اس کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیت چئیرمین یوسی عبداللہ خان میرانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف کروایا نیز فیضان مدینہ ڈی جی خان کے متصل روڈ اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگوانے پر درخواست مارک کروایا۔

٭ اس کے علاوہ ڈی۔ایس۔پی آفس تحصیل تونسہ شریف میں ایس۔ایچ۔او۔نعیم حیدر خان ، محرر طاہر سلطان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ، نیز مدرسۃ المدینہ کے لئے ڈونیشن سیل کے بستہ لگانے کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔


10 مارچ2022 ء  بروز جمعرات کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے پنچاب دورے پر مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔

اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز اجتماعِ شب براءت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اجتماعِ شب براءت کے حوالے سے ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ بھی کی۔

اس دوران جن شخصیات سے ملاقات کی ان میں چند یہ ہیں :

٭ ایس پی صدر تصور اقبال

٭فضل سٹیل کے اونر عبدالکریم ملک

٭ اسلام آباد چیمبر میں وائس پریزیڈنٹ فہیم خان وملک محسن

٭ ایس ایس پی ملک نعیم اور ان کے پی اے

٭ منشی صابر انسپیکٹر مشتاق بٹ (رپورٹ: محمد عامر عطاری رابطہ براے شخصیات ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی اسلام آباد ، کامٹینٹ: مصطفی انیس)