گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈیرہ غازی خان پنجاب میں شعبہ رابطہ کے ذمہ دار  فدا حسین عطاری اور مقامی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں رمضان المبارک کے دوران آر پی او آفس،ڈی او آفس،کمشنر آفس اور علاقہ سطح پر افطار اجتماعات منعقد کرنے کےا ہداف طے کئے نیزرمضان عطیات،فیضان رمضان کتاب کو اعلیٰ افسران تک پہنچانےاور تقرری مکمل کرنے سمیت دیگر اہم امور پر کلام بھی ہوا۔

جبکہ مختلف ڈویژن اور ڈسٹرکٹ دفاترمیں شخصیات سے ملاقاتیں رہی جس میں :

1۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان وقاص نذیر

2۔ کمشنر ڈی جی خان لیاقت چٹھہ

3۔ چیف کارپوریشن آفیسرو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ڈی جی خان جوادالحسن

4۔ ایس پی غیور

5۔ ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر محمد عامر

6۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن

8۔ پی ایس ٹو آر پی او سید سیراج احمد شاہ سمیت متعدد افسران شامل تھے۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیااور مختلف موبائل ایپلی کیشنز کے بار ے میں بریفنگ دی یتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پر شخصیات نے دینی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ، اس کےعلاوہ ڈی جی خان میں دارالمدینہ اسکول سسٹم کی نئی کھولی جانے والی برانچ کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔

افسران کے ساتھ ملکر شجرکاری کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)